این اے 122ضمنی انتخابات‘ تحریک انصاف کی جانب سے سردار ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد

منگل 15 ستمبر 2015 09:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2015ء) این اے 122ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری،میں تحریک انصاف کی جانب سے سردار ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیا،سردار ایزا صادق نے اعتراضات کا جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے نااہل وقرار نہیں دیا نہ ہی جرمانہ عائد کیا ،اعتراضات بلاجواز ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسہ جاری ہے۔ریٹرننگ افسر نے پیپلز پارٹی کے امیدوار بئیرسٹرعامر حسن,,جسٹس پارٹی کے منصف اعوان,,عوامی تحریک کے اشتیاق چویدری سمیت آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے امیدوارسردار ایاز صادق کے بیٹے علی ایاز اپنے والد کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے ریٹرننگ افسر کے روبرو پیش ہوئے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے سردار ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔جس میں کہا گیا کہ الیکشن ٹربیونل نے سردار ایاز صادق کو پچیس لاکھ روپے جرمانہ کر رکھا ہے وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے۔سردار ایاز کی جانب سے اعتراضات کا جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ٹربیونل نے کوئی جرمانہ نہیں کیا بلکہ انتخابی اخراجات جمع کرائے گئے۔

انہیں الیکشن ٹربیونل نے نااہل قرار نہیں دیا لہذا کاغذات نامزدگی پر بلا جواز اعتراضات عائد کئے گئے ہیں جنہیں مسترد کیا جائے۔جس پر ریٹرننگ افسر نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے پندرہ سترمبر کو طلب کر لیا۔