خیبر پختونخواہ میں اقتصادی راہداری منصوبے کی حفاظت کیلئے خصوصی سکیورٹی ٹیم تشکیل،318 ریکروٹس نے ٹریننگ مکمل کرلی

منگل 15 ستمبر 2015 09:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2015ء) خیبر پختونخواہ صوبہ میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی حفاظت کیلئے خصوصی سکیورٹی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے‘ 318 ارکان پرمشتمل ریکروٹس نے ٹریننگ مکمل کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کے پی کے صوبے میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے اسپیشل سکیورتی ڈویژن کے 318 افراد پاس آؤٹ ہوگئے۔ فرنٹریئر کور کے پی کے کے خصوصی ونگ کے پاسنگ آؤٹ ضلع لوئر دیر میں مکمل ہوئی۔ اسپیشل سکیورٹی ڈویژن (ایس ایس ڈی) کے پی کے میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی حفاظت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :