جرمنی اور آسٹریا کے درمیان معطل ٹرین سروس بحال

منگل 15 ستمبر 2015 09:22

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2015ء)بارڈر کنٹرول کے تحت آسٹریا اور جرمنی کے درمیان اتوار کی شام معطل کی گئی ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سے ریل گاڑی کی سروس دوبارہ فعال ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم جرمن حکومت نے مہاجرین کی مسلسل آمد کو کنٹرول کرنے کے لیے گزشتہ روز سرحدوں پر سفری دستاویزات کی چیکنگ کا جو نظام نافذ کیا تھا، وہ ابھی بدستور نافذ رہے گا۔

آسٹریا کی حکومت نے مسافروں کو مطلع کیا ہے کہ وہ جرمنی کے سفر پر روانہ ہونے سے قبل اپنی سفری دستاویزات بھی اپنے ساتھ رکھیں کیونکہ جرمن حکام مسافروں کی چیکنگ کر سکتے ہیں۔ گزشتہ روز جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے اعلان کیا تھا کہ بارڈرکنٹرول سکیورٹی وجوہات کے ساتھ ساتھ مہاجرین کی اتنی بڑی تعداد میں آمد کومحدود کرنے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :