روس، ریچھ بھی اپنے مالک کے ہمراہ ووٹ ڈالنے پہنچ گیا

منگل 15 ستمبر 2015 09:22

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2015ء) انتخابات میں صرف انسان ہی اپنا حقِ رائے دہی کا استعما ل کرتے ہیں ،تاہم روس میں اس وقت لوگوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب ایک ریچھ بھی اپنے مالک کے ہمراہ ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

روس میں جاری مقامی انتخابات کے دوران سینٹ پیٹرز برگ میں ایک شخص اپنے پالتو بھالو کے ساتھ ووٹنگ اسٹیشن آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شخص اپنے ریچھ کے ہمراہ مقامی میلے میں کرتب پیش کرتا ہے جو ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے سیدھا میلے سے اسٹیشن پہنچا اور اپنے ووٹ ڈال کراپنے بھالومیاں کیساتھ چلتا بنا۔

متعلقہ عنوان :