گرس گیل نے پاکستان سپرلیگ کھیلنے پرآمادگی ظاہرکردی،پی سی بی ذرائع

منگل 15 ستمبر 2015 08:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2015ء)ویسٹ انڈیزکے اسٹاربیٹسمین گرس گیل نے پاکستان سپرلیگ کھیلنے پرآمادگی ظاہرکردی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرس گیل فروری 2016ء میں ہونے والی پاکستان کی سپرلیگ کھیلنے کی حامی بھرلی ہے ،اوراس حوالے سے ان کے انتظامیہ سے معاملات طے پاچکے ہیں ،جس کااعلان جلدہی کردیاجائیگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کاآغازفروری 2016ء میں قطرمیں ہوگا،جس میں دنیاکے نامورکھلاڑی شرکت کریں گے اس ایونٹ کوکامیاب بنانے کیلئے پی سی بی نے وسیم اکرم اوررمیزراجہ کوبرانڈایجنڈامقررکیا