خیبرپختونخواہ ، مسجدقاسم علی خان کے ساتھ عیدالفطرکااعلان کرنیوالے اضلاع میں زونل کمیٹیوں کااجلاس نہ ہوسکا،ضلعی انتظامیہ نے زونل کمیٹیوں کے اجلاسوں کیلئے کسی قسم کے انتظامات نہیں کئے،،بنوں سمیت مختلف اضلاع میں علمائے کرام کا اجلاسوں کے عدم انعقادپرشدیداحتجاج ،حکومت سے فوری کارروائی کامطالبہ

منگل 15 ستمبر 2015 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2015ء)خیبرپختونخواہ میں مسجدقاسم علی خان کے ساتھ عیدالفطرکااعلان کرنے والے اضلاع میں زونل کمیٹیوں کااجلاس نہ ہوسکا،ضلعی انتظامیہ نے زونل کمیٹیوں کے اجلاسوں کیلئیے کسی قسم کے انتظامات نہیں کئے ،بنوں سمیت مختلف اضلاع میں علمائے کرام نے اجلاسوں کے عدم انعقادپرشدیداحتجاج کیااورحکومت سے فوری کارروائی کامطالبہ کردیاہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے بنوں کے معروف عالم دین شیخ الحدیث مفتی عبدالروٴف نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے بنوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس کیلئے کسی قسم کے انتظامات نہیں کئے تھے جس کی وجہ سے کمیٹی کے اجلاس کاانعقادنہ ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ بنوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس کے انعقادکی ذمہ داری ڈپٹی کمشنربنوں اورتحصیل میونسپل آفیسرپرعائدہوتی ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ بنوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس کاانعقادنہ ہونے کی تحقیقات کی جائیں

متعلقہ عنوان :