ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ، فی تولہ سونے کی قیمت 44ہزار900روپے سے کم ہو کر44ہزار800ورپے ہو گئی

منگل 15 ستمبر 2015 09:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2015ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے باعث پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں پیر کو1ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1106ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 44ہزار900روپے سے کم ہو کر44ہزار800ورپے ہو گئی اسی طرح85روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت38ہزار400روپے پر آگئی جبکہ گذشتہ کئی دنوں سے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت640روپے کی سطح پر بدستور برقرار دیکھی جا رہی ہے ۔