ہزاروں این جی اوز اور تنظیموں کو کھالیں جمع کرنے کا این او سی نہ ملا،کالعدم تنظیمیں و فاحی ادارے گھروں، دکانوں اور دفاتر میں کھالیں دینے کی رسیدیں تقسیم کرنے لگے

جمعہ 25 ستمبر 2015 07:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2015ء)کالعدم تنظیمیں اور این او سی کے بغیر مدارس اور فلاحی ادارے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے گھروں، دکانوں اور دفاتر میں رسیدیں تقسیم کرنے لگے۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کیمطابق لاہور اور اس کے گردونواح میں 5ہزار سے زائد غیر رجسٹرڈ شدہ این جی اوز، فلاحی ادارے، مدارس و مساجد اور ہسپتالوں میں قربانی کی کھالیں جمع کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ مذہبی جماعتوں جن میں مرکزی جمعیت اہلحدیث، جماعة الدعوة، جماعت اسلامی، منہاج القرآن، ادارہ تعلیم و تربیت، دعوت اسلامی، سنی تحریک، جماعت غربا اہلحدیث احسان ویلفیئر فاؤنڈیشن، اہلحدیث یوتھ فورس، بلڈبینک ، آئی ہسپتال سمیت سینکڑوں اداروں اور این جی اوز کو این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے۔