سعودی گاوٴں میں دراندازی کی کوشش، 40 حوثی ہلاک،حوثی باغی جنگجووٴں اور نشانچی مٹی میں لت پت ہو کر سعودی فوجیوں کو دھوکا دیتے رہے

جمعہ 25 ستمبر 2015 07:27

جازان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2015ء)سعودی عرب کی فوج نے یمنی سرحد کے قریب دو روز سے جاری آپریشن مکمل کر لیا ہے جس کے نتیجے میں 40 حوثی باغی ہلاک جبکہ سیکڑوں دوسرے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فوج نے اپنے جنوبی ریجن جازان میں واقع سرحدی گاوٴں حثیرہ میں جمعرات کے روز اپنی اہم کارروائی مکمل کی۔ سعودی فوج نے یہ کارروائی چند روز قبل حوثی باغیوں اور ری پبلیکن گارڈز کے جنگجووٴں کی جانب سے حثیرہ گاوٴں پر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنانے کی غرض سے شروع کی تھی۔

یمنی باغیوں نے ماہر نشانچی، کاٹیوشا اور ھاون راکٹ اپنی دراندازی کو کامیاب بنانے کے لئے استعمال کئے۔معرکے میں مارے جانے والے باغیوں کی لاشیں ان کے ساتھی چھوڑ کر فرار ہو گئییمنی باغیوں نے اپنی سرحدی کارروائی کی منصوبہ بندی خودکش حملے کی طرز پر کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

ان کا ایک دستہ سرحدی علاقے میں سعودی عرب کی بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بناتا جبکہ بعد میں باغیوں کے پشتی بان ماہر نشانچی اور دیگر ساتھ کاٹیوشا اور ھاون راکٹوں شدید طرز کا حملہ کرتے، تاہم ان کا یہ حملہ سعودی فوج کی بھرپور دفاعی حکمت عملی کی وجہ سے ناکامی سے دوچار ہوا۔

سعودی فورس کے آپریشن کے پہلے روز ہی دسیوں یمنی باغی ہلاک ہوئے اور دیگر دم دبا کر فرار پر مجبور ہوئے، تاہم اگلے روز وہ دوبارہ حملہ آور ہوئے، سعودی فوج نے اپنی حکمت عملی کو دہراتے ہوئے انہیں ایک مرتبہ پھر پسپائی اور ہزیمت پر مجبور پر کر دیا۔سعودی فوج نے اپنی دفاعی کارروائی میں دن کے وقت مختلف دہانے کا توپخانہ استعمال کیا جبکہ رات کے وقت اپاچی ہیلی کاپٹر سرحدی پٹی کی نگرانی اور حوثی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہے، جس کے نتیجے میں 40 حوثی مارے گئے اور دوسرے سیکڑوں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

منحرف ری پبلیکن گارڈز اور حوثی ملیشیا نے اس لڑائی میں مختلف جنگی حربے استعمال کرنے کی کوشش کی۔ ماہر نشانچیوں نے خود کو مٹی میں لت پت کر لیا اور سعودی فوج کو دھوکا دینے کے لئے نقلی فوجی بھی کھڑے کر رکھے تھے تاکہ سعودی عرب کے فوجیوں کی توجہ اپنے اصل ہدف سے ہٹائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :