کراچی،عالمی صرافہ مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملکی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کارحجان ،فی تولہ قیمت 45ہزار 800 اور 10گرام کی قیمت39ہزار257روپے پر جاپہنچی

جمعہ 25 ستمبر 2015 07:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2015ء) جمعرات کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے قیمت میں اضافے کارحجان دیکھاگیا ۔جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں10ڈالر کے نمایاں اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1136ڈالر پر جا پہنچی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگاہوگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں300روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت45ہزار500روپے سے بڑھ کر 45ہزار 800روپے ہوگئی اسی طرح257روپے اضافے سے10گرام سونے کی قیمت39ہزار257روپے پر جاپہنچی،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ10روپے کے اضافے سے ایک تولہ چاندی کی قیمت بھی بڑھ کر650روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عیدالاضحی کی تعطیلات کے باعث 4روز تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتہ کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 1ڈالر مہنگا ہو ا جبکہ اس کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 4کاروباری دنوں کے دوران ایک تولہ سونا45800روپے،اور 10گرام سونا 39 ہزار 257روپے پر مستحکم دیکھا گیا ۔