بارشوں کی وجہ سے دریا اور پہاڑی ندی نالے بھرنے لگے جبکہ کئی مقامات پر سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی

جمعہ 25 ستمبر 2015 07:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2015ء)حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریا اور پہاڑی ندی نالے بھرنے لگے جبکہ کئی مقامات پر سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ صوبائی ڈینرا سٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دریائے چناب میں فانکی اور قادر آباد جبکہ دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم کے ترجمان کے مطابق دریائے چناب کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 38ہزار 964کیوسک اور قادر آباد کے مقام پر ایک لاکھ 48ہزار 140کیوسک ہے۔

اس طرح دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 62ہزار 652کیوسک ہے۔ ان تینوں مقامات پر نچے درجے کا سیلاب ہے۔ نالہ پنس میں پانی کا بہاؤ 25ہزار 170کیوسک ہے اوران مقامات پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے صوبے کے بقیہ دریا اور ندی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :