ملتان، جاپانی خاتون کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ،پولیس نے جاپانی خاتون اجازت نامہ نہ ہونے پر کئی گھنٹے شدید گرمی میں روکے رکھا

جمعہ 25 ستمبر 2015 07:21

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2015ء)بہاولپور سے ملتان ۔مظفر گڑھ ۔ڈی جی خان کے راستے جاپانی خاتون کو جمعرات کی دوپہر اس وقت شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ڈی جی خان پولیس نے جاپانی خاتون کے پاس ڈی جی خان میں داخل ہو کر راجن پور جانے کیلئے اجازت نامہ/این او سی نہ ہونے پر مظفر گڑھ اور ڈیرہ غاز ی خان کی پولیس کی حدود پر کئی گھنٹے تک شدید گرمی میں روکے رکھا او ر ڈی جی خان حدود میں داخل ہونے سے روک دیا اور سکیورٹی فراہم کرنے سے بھی انکار کر دیاتاہم بعد ازاں وہ جاپانی خاتون ڈی جی خان پولیس کے اس رویے پرشدید احتجاج کرتے ہوئے واپس بہاولپور کے لیے روانہ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :