کراچی،عیدالاضحی پر جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،آج شام تک منڈی میں قیمتیں 20 فیصد تک کم ہونے کاامکان

جمعہ 25 ستمبر 2015 07:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2015ء)کراچی میں عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں تاہم آج عید کے پہلے دن شام تک منڈی میں 20 فیصد کم ہونے کاامکان ہے، دوسرے دن بھی 20 فیصد کم ہوں گی جبکہ تیسرا دن ہوگی تو قیمتیں موجودہ قیمتوں سے 50 سے 60 فیصد تک کم ہوجائیں گی ، جمعرات کی شام تک قیمتیں زیادہ رہی، لیکن منڈی ذرائع نے بتایا کہ پہلے دن شام سے قیمتیں گرنا شروع ہوجائیں گی ، دوسری اہم بات یہ ہے کہ اگر بارشیں ہوئیں تو پھر کسی بھی طور پر جانوروں کی خریداری کا یہی رش قائم نہیں رہ سکے گا، کراچی میں عام طور پر عید کی شب تک قیمتیں زیادہ رہتی ہے پھر عید کے تینوں دن قیمتیں نیچے چلی جاتی ہے جس سے متوسط طقبہ کے لیے تیسرے دن تک قربانی کرنا آسان ہوجاتا ہے ، جمعرات کی شام تک جانوروں کی قیمتیں عروج پر تھیں اور خریدار قیمتیں سن کر پریشان ہورہے تھے۔

متعلقہ عنوان :