کراچی ،ہرے مصالحہ جات اور سبزیوں کی قیمت میں 20سے 30فیصد تک اضافہ ہو گیا

جمعہ 25 ستمبر 2015 07:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2015ء)کراچی میں چٹ پٹے کھانوں میں استعمال ہونیوالے ہرے مصالحہ جات اور سبزیوں کی قیمت میں 20سے 30فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے،کمشنر کراچی اینڈ کنٹرولر جنرل پرائسزنے عید الاضحی تین روز کے لئے سبزیوں اور پھلوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کی پرائس لسٹ تو جاری کر دی ہے لیکن مارکیٹوں میں سرکاری قیمت پر کوئی چیز بھی دستیاب نہیں ہے چند ہفتہ قبل کراچی میں پیاز 20روپے سے 30روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی لیکن عید الاضحی کے قریب آتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بڑی پیاز 60 روپے کلو اورچھوٹی پیاز 40روپے فی کلو پر فروخت ہونے لگی ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک کلو لہسن کی قیمت میں60روپے کا اضافہ دیکھنے میںآ یا اور لہسن کی قیمت 200روپے فی کلو ہو گئی اسی طرح5روپے کے حساب سے فروخت ہونیوالا دھنیا اور پودینہ کی گڈی کی سرکاری قیمت بالترتیب13روپے اور11روپے مقرر کر دی گئی لیکن اس کے باوجود یہ15روپے گڈی کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے جبکہ گذشتہ ماہ 20روپے فی کلو پر فروخت ہونیوالے لیمو کی قیمت اب180روپے کلو تک جا پہنچی ہے اسی طرح چٹ پٹے کھانوں میں کثرت سے استعمال ہونی والی مرچیں 80روپے کلو ہو گئیں جو اس سے قبل40روپے کلو پر فروخت ہو رہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :