میٹروبسیں آج 9بجے صبح سے آپریشن کا آغاز کریں گی ،عید سے اگلے روزسے معمول کے مطابق روٹ طے کریں گی

جمعہ 25 ستمبر 2015 07:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2015ء)میٹروبس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی میں میٹروبسیں عیدکے روز صبح6-15بجے کی بجائے 9 بجے سے رات 10 بجے تک آپریشن جاری رکھیں گی- عید کے روز میٹروبسوں کے آپریشن میں تاخیر اس لئے کی گئی تا کہ ڈرائیور اور دیگر عملہ نماز عید ادا کر سکے تا ہم عید کے اگلے روز سے میٹروبسیں معمول کے مطابق روٹ پورا کریں گی-ترجمان نے مزید کہا کہ میٹروبس میں سفر کرنے والے مسافر صفائی کا خاص خیال رکھیں اور جانوروں کی کھالیں وغیرہ ہمراہ نہ لائیں تا کہ ماحولیاتی آلودگی پیدا نہ ہو -

متعلقہ عنوان :