کراچی،صوبائی محکمہ ریونیو اور جنگلات کے 18 افسران زمینوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار

جمعہ 25 ستمبر 2015 07:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2015ء)صوبائی محکمہ ریونیو اور محکمہ جنگلات کے 18 افسران زمینوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے نیب ، ایف آئی اے کے سامنے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوگئے ہیں، جس کے بعد اہم سیاسی رہنماوٴں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے ، پی پی کی سات سالہ حکومت میں زمینوں کی الاٹمنٹ ذاتی ملکیت سمجھ کر اپنے قریبوں ساتھیوں کیلئے کی گئی اب جب نیب ، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کی تو حکومت سندھ نے خوفزدہ ہوکر الائمنٹ منسوخ کرنا شروع کردی ہے جب افسران سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے سارے راز اگل دیے اور انہوں نے پی پی کے اہم رہنماوٴں کے نام بھی افشاں کردیے ہیں اب نیب اور ایف آئی اے نے چھان بین شروع کردی ہے عیدالاضحی کے بعد اہم سیاسی رہنماوٴں کی گرفتاری اور نیب ریفرنس دائر کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے جس سے پی پی رہنما پریشان ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :