دکھی انسانیت کی خدمت نہ کرنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں‘ شہبازشریف،وزیراعلیٰ شہبازشریف کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کا غیر اعلانیہ اچانک دورہ،طبی سہولتوں کا جائزہ لیا، صفائی کی ناقص صورتحال ،ٹوائلٹس میں گندگی اورپانی کی عدم دستیابی اوربستروں کی گندگی چادروں پر سخت برہم،ہسپتال انتظامیہ کی سرزنش، ہسپتالوں کی حالت بہتربنانے اورعوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں،ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہوا ہے ،ذمہ داروں کی باز پرس ہوگی،غفلت کے ذمہ داروں کو سزاملے گی،وزیراعلیٰ کا ہسپتال میں منگوائی جانے والی اوراستعمال ہونے والی ادویات کے ریکارڈ کی مکمل چھان بین کا حکم
بدھ 14 اکتوبر 2015 09:05
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گزشتہ روز اڑھائی گھنٹے تک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کا غیر اعلانیہ اچانک دور ہ کیا۔ وزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول کے عام کوچ میں سفر کر کے ہسپتال پہنچے اور وہاں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔وزیراعلیٰ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں گئے ،مریضوں کی عیادت کی اوران سے علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا ۔
وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال ،ٹوائلٹس میں گندگی اورپانی و لائٹس کی عدم دستیابی اوربستروں کی گندگی چادروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی اور ہسپتال میں فوری طورپر صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے ڈی سی او قصور،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اورای ڈی او ہیلتھ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی آپ سب کی ذمہ داری ہے جو آپ ادا نہیں کرسکے۔
مجھے آج اس ہسپتال کے دورے کے موقع پر طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات پر بہت افسوس ہوا ہے جبکہ وارڈز کی حالت زار دیکھ کردکھ ہوا ہے ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ہسپتال کے دورہ کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں اور مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت نہ کرنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔حکومت پنجاب ہسپتالوں کی حالت بہتربنانے اورعوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ۔ان وسائل کا درست استعمال نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کیلئے فراہم کیے گئے اربوں روپے کے وسائل کے ثمرات ہر صورت عوام کو ملنے چاہئیں۔معاملات اب اس طرح نہیں چلیں گے ،ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہسپتالوں کے معاملات درست کرنا ہوں گے اور عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصورکے دورہ کے موقع پر ہسپتال کے وارڈز میں صفائی کی ناقص صورتحال اور ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کی باز پرس ہوگی اور غفلت کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے ٹوائلٹس میں گندگی اورپانی و لائٹس کی عدم دستیابی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کس قدر افسوس کی بات ہے کہ ہسپتال میں صفائی کا انتظام ہے اورنہ ٹوائلٹس میں پانی۔مریضوں کیلئے بنیادی سہولتیں میسر نہ ہونا ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی اورباہر سے ادویات منگوانے کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصورمیں منگوائی جانے والی اوراستعمال ہونے والی ادویات کے ریکارڈ کی مکمل چھان بین کا حکم دیا اور کہا کہ اس ضمن میں غفلت کے ذمہ دار سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہوا ہے ،متعلقہ ادارے اورانتظامیہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے تو ہسپتا ل کی ایسی حالت نہ ہوتی۔عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے دےئے گئے وسائل کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتال میں غریب عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی بروقت فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اورمتعلقہ حکام کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولتوں کو بہتر بنانا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے ڈی سی او،ایم ایس ہسپتال اورای ڈی او ہیلتھ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔اگر آپ کا کوئی عزیز بیمار ہوتو کیااس ہسپتال میں علاج کرانا پسند کریں گے۔مریضوں اوران کے اہل خانہ نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں بعض ادویات باہر سے منگوائی جاتی ہیں۔جس پر وزیراعلیٰ نے ڈی سی او کو حکم دیا کہ جن مریضوں نے باہر سے ادویات خرید ی ہیں آپ انہیں فوری طورپر رقم واپس کریں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھی انسانیت کے زخم پر مرہم رکھنا بہت بڑی نیکی ہے جس اجر نہ صرف دنیابلکہ آخرت میں بھی ملتا ہے ۔وزیراعلیٰ نے وارڈزکے بسروں میں گندی اورآلودہ چادروں پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ہسپتال کی یہ صورتحال ہے ۔وزیراعلیٰ نے ادویات کے سٹاک کے ریکارڈ کی مکمل چھان بین کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے جلد سے جلد رپورٹ پیش کی جائے۔بدھ 14 اکتوبر 2015 کی مزید خبریں
-
ابو ظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستانی شاہینوں کے نام ،ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر286رنز بنا لئے ،ابتدائی وکٹ جلد گرنے کے بعد شعیب ملک اور حفیظ کی 167رنز کی پارٹنر شپ ، حفیظ ... مزید
-
پی سی بی کو پہلی پاکستان سپر لیگ کے انعقاد میں ایک اور دھچکا،سری لنکن ، آسٹریلیا ، ساوٴتھ افریقہ ،نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پی ایس ایل کے دوران باہمی سریز میں مصروف ہونگے ،سری لنکن بورڈ نے بھی اپنے کھلاڑیوں ... مزید
-
بیگم کی اچھی کارکردگی کے باعث مجھ پر بھی دباؤ رہتا ہے اچھا کھیلوں ، شعیب ملک ، ثانیہ کی جیت پر مجھے فخر ہوتا ہے ،ان کی تواتر سے کامیابی سے مجھے بھی حوصلہ ملتا ہے ، ان سے روز بات ہوتی ہے ، توجہ کپتانی ... مزید
-
یونس خان کیلئے ایک اور اعزاز ، آئی سی سی مبارکباد دیتے ہوئے کنگ خان کا خطاب بھی دیدیا
-
دکھی انسانیت کی خدمت نہ کرنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں‘ شہبازشریف،وزیراعلیٰ شہبازشریف کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کا غیر اعلانیہ اچانک دورہ،طبی سہولتوں کا جائزہ لیا، صفائی کی ... مزید
-
وزیراعلیٰ شہبازشریف کا بغیر پروٹوکول کے عام کو چ میں سفر،اڑھائی گھنٹے تک ہسپتال کادورہ کیا،وارڈز،ٹوائلٹس اورادویات کے سٹورروم کا معائنہ کیا،مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کرنے پر مریضوں ... مزید
-
راولپنڈی ، صادق آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی، سوشل میڈیا ہیک کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتار ، ملزمان کے قبضے سے 18 نیٹ سرور ، 4 ہارڈ ڈسکس اور 6 کمپیوٹر سمیت جعلی پاسپورٹ ، شناختی کارڈ اور موبائل فون ... مزید
-
گلگت،مبینہ طور پر جنات کے ہاتھوں قتل ہو نیوالے چار سالہ بچے کی قبر کشائی ، قاتل کوئی جن نہیں انسان ہے ، تیز دہار آلے سے بچے کو بے دردی سے قتل کیا گیا،میڈیکل رپورٹ
-
لاہور پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے واٹس ایپ سروس کا آغاز کردیاہے‘ ڈی آئی جی آپریشنز
-
وزیراعظم نے پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کی منظوری دیدی،اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا
-
سٹیٹ بینک کا پانچ روپے کا نئے سائز اور نئی بھرت کا سکہ جاری کرنے کا اعلان
-
ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا،فی تولہ سونے کی قیمت46ہزار900روپے سے کم ہو کر46ہزار550روپے ہو گئی
-
عراق بھی ڈرون استعمال کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا
-
سعودی عرب کیخلاف سازش کرنے والے خفیہ ہاتھ کاٹ دیں گے،سعودی فرمانروا ، بدامنی، سیاسی انارکی، فرقہ واریت اور عالم اسلام میں انتشار پھیلا کر سعودی عرب کو کمزور نہیں کیا جاسکتا،سعودی عرب کا کوئی دشمن ... مزید
-
سعودی عرب : گھر میں بنائی جانے والی شراب پکڑے جانے پر برطانوی شہری کو 360کوڑوں کی سزا ، برداشت نہیں کرسکیں گے ،سزا ان کی ہلاکت کا باعث بن سکتی ہے ، اہل خانہ
-
مقبوضہ بیت المقدس : پرتشدد واقعات میں تین اسرائیلی ہلاک ، متعدد زخمی
-
افغانستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، طالبان کا خود کش حملہ ،2عام شہریوں سمیت 186شدت پسند ہلاک ،85سے زائد زخمی
-
جاپانی علاقے اوکی ناوا کے گورنر نے امریکی ہوائی بیس کی تعمیر منسوخ کر دی
-
تفریح اور شوقیہ طور پر شکار کرنے والے 62 سالہ شکاری کو آسٹریلیا کے گرم اور بنجر صحرا میں بغیر کھانے اور پانی کے 6 روز تک صرف چیونٹیاں کھا کر گزارا کرنا پڑا
-
کراچی،گلستان جوہرمیں پہاڑی تودہ جھگیوں پرگرنے سے 13افراد جاں بحق ،10سے زائدزخمی،جاں بحق ہونے والوں میں 7بچے خواتین شامل،ریسکیواداروں نے ملبے تلے دبی نعشوں اورزخمیوں کونکالاپہاڑی تودہ اس وقت گرا ... مزید
-
آرمی چیف کا دورہ ترکی،صدر وزیر اعظم سے ملاقاتیں ،دوطرفہ تعلقات،دہشتگردی کے خلاف جنگ،علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال،ترک قیادت کی آپریشن ضرب عضب سے علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کی ... مزید
-
سندھ میں داعش نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف،سی ٹی ڈی نے 53 دہشت گردوں پر مشتمل فہرست بھی تیار کرلی ،کراچی میں 300سے زائد دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف ، خفیہ اداروں نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی
-
سعودی حکومت نے اعتماد میں لئے بغیر سانحہ منیٰ کے شہید حاجیوں کو دفنایا ہے، احتجاجی خط بھی لکھا ہے،سردار یوسف ،سعودی حکومت نے ایسا کرکے زیادتی کی ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور ، قائمہ کمیٹی نے سرکاری ... مزید
-
لاہور ، انسداد دہشت گردی عدالت میں قصور ویڈیو سکینڈل کا چالان پیش
-
ریاست کشمیر بھارت میں ضم نہیں ہوئی، مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ ،اب کوئی ترمیم کی جا سکتی ہے نہ ہی منسوخ کیا جا سکتا ہے، اٹو ٹ انگ کا دعوی درست نہیں بھارتی حکمرا ن حقا ئق مسخ نہ کر یں ،جسٹس ... مزید
-
چیف الیکشن کمشنر کا آرمی چیف کو خط‘ پر امن ضمنی انتخابات کروانے میں مدد پر اظہار تشکر
-
وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے موقع پر ملکی معیشت اور توانائی بارے منصوبوں پر بات چیت ہوگی، اسحاق ڈار ، دورہ امریکہ ملکی تاریخ میں ایک نیا باب ثابت ہوگا،حکومت نے معیشت کے ساتھ امن و امان کی صورتحال کو ... مزید
-
ٹیکس معاملات میں تارکین وطن کی معاونت کے لئے ایف بی آر میں فوکل پرسن کی نامزدگی کا فیصلہ، فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی کے درمیان اجلاس کے دوران ... مزید
-
کراچی ، چائناکٹنگ اورزمینوں پرقبضے میں ملوث ملزمان نے جرم کااعتراف کرلیا،بعض سیاسی رہنماؤں کے نام بھی اگل دیئے
-
ضمنی انتخابات میں مایوس کن نتائج،پیپلزپارٹی نے نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا
-
حکومت نے بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی نئی ڈیڈلائن دیدی،توانائی منصوبوں پر کام جاری ہے ، مارچ 2017 ء تک لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائیگی ، رمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ آئی ایم ایف قرض سے نہیں کیا گیا،اسحاق ڈار
-
این اے 122 کا انتخاب درست تھا مگر قبل از انتخابات میں دھاندلی ہوئی اسلئے بے ضابطگیوں کی شکایت کر رہے ہیں ،عمران خان ،خود الیکشن لڑتا تو جیت جاتا،علیمہ خان سمیت میری تمام بہنوں نے علیم خان کو ہی ووٹ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.