افغانستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، طالبان کا خود کش حملہ ،2عام شہریوں سمیت 186شدت پسند ہلاک ،85سے زائد زخمی

بدھ 14 اکتوبر 2015 09:34

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء) افغانستان میں طالبان کے خود کش حملے اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو عام شہریوں سمیت 186 شدت پسند ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی حکومت کے ترجمان ضیا درانی نے بتایا کہ صوبہ قندھار میں ایک خود کش حملہ آور نے ضلع میواند میں واقع ایک پولیس چوکی کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دو عام شہری ہلاک ہوگئے ۔

دریں اثناء افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ننگر ہار ، کیسپیا ، غزنی ، زابل ، قندھار اور ازرگان سمیت متعدد دیگر صوبوں میں افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کئے جس کے نتیجے میں 186 طالبان ہلاک اور 58 سے زائد زخمی ہوگئے افغان فورسز نے بڑی تعداد میں شدت پسندوں کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے ۔