لاہور پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے واٹس ایپ سروس کا آغاز کردیاہے‘ ڈی آئی جی آپریشنز

بدھ 14 اکتوبر 2015 09:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء) ڈ ی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے واٹس ایپ سروس کا آغاز کردیاہے جس کے ذریعے شہریوں کی بڑی تعدادروزانہ کی بنیاد پر لاہور پولیس کے افسران سے براہ راست رابطہ بھی کررہی ہے اور اپنے گردو نواح سے متعلق اہم معلومات بھی شئیر کررہی ہے ۔لاہور پولیس نے اس سروس کا آغاز ایک ماہ پہلے کیا تھا۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران لاہور پولیس نے شہریوں کی طر ف سے واٹس ایپ سروس پر موصول ہونے والی اہم معلومات کے بعد 10سے 15مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ واٹس ایپ سروس کا آغاز کرنے کا مقصد پولیس اور شہریوں کے درمیان فاصلے کم کرنا اور کمیونٹی پالیسنگ کو پروموٹ کرنا ہے ۔لاہور پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران بھی ہمیں اس سروس کے ذریعے اپنے گردونواح کی معلومات سے آگاہ رکھیں۔

(جاری ہے)

اہم معلومات دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گااور اس کی شکایت پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لاہور پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے جو نمبر متعارف کروایا ہے وہ 0336-9221515ہے ۔شہری ہمیں واٹس ایپ کے اس نمبر کے ذریعے اپنے گردو نواح کی اہم معلومات بذریعہ میسیج یا تصویر بھیج سکتے ہیں ۔لاہور پولیس کی اس واٹس ایپ سروس کو شہر ی بڑا سہراتے ہیں اور اہم معلومات بھی شئیر کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :