سعودی عرب : گھر میں بنائی جانے والی شراب پکڑے جانے پر برطانوی شہری کو 360کوڑوں کی سزا ، برداشت نہیں کرسکیں گے ،سزا ان کی ہلاکت کا باعث بن سکتی ہے ، اہل خانہ

بدھ 14 اکتوبر 2015 09:29

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء)سعودی عرب میں گھر میں بنائی جانے والی شراب کے ساتھ پکڑے جانے والے ایک برطانوی شہری کو 360 کوڑوں کی سزا سْنائی جا سکتی ہے۔ اس کے اہلِ خانہ کے مطابق یہ سزا اْن کی ہلاکت کا باعث بن سکتی ہے۔74 سالہ برطانوی قیدی کارل اینڈری سعودی مذہبی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری سے لے کر اب تک ایک سال سے زائد عرصہ پہلے ہی قید میں گزارچکے ہیں۔

ان کی بیٹی کرسٹن پیروتھ نے بتایا کہ ان کے والد تین طرح کے کینسر میں مبتلا ہیں اور وہ کوڑوں کی اس سزا سے ’جانبر نہیں ہو سکیں گے۔‘برطانوی دفترِ خارجہ کے مطابق ’وہ جلد از جلد اْن کی رہائی کی کوشش کر رہے ہیں۔‘ اْن کی عمر 74 سال ہے اور وہ ایک بوڑھے انسان ہیں۔ وہ تین طرح کے کینسر کے مشکل ترین علاج کے بعد بھی جی رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اْنھیں سانس اور گٹھیا جیسے امراض لاحق ہیں۔

وہ بہت زیادہ ٹھیک نہیں ہیں۔ وہ ایک عظیم قوتِ برداشت کے مالک ہیں لیکن اْن کی جسمانی صحت اچھی نہیں ہے اور میرا خیال ہے کہ اْنھیں اب اپنے کیے کی سزا مل چکی ہے۔ اب میں بس یہ چاہتی ہوں کہ وہ گھر واپس آ جائیں۔کرسٹن پیروتھ، بیٹی پیروتھ کا کہنا ہے کہ اگست 2014 میں ان کے والد اپنی کار میں گھر میں بنائی جانے والی شراب لے جارہے تھے کہ پولیس نے اْنھیں گرفتار کر لیا تھا۔ شراب سعودی عرب میں غیر قانونی ہے۔

متعلقہ عنوان :