وزیراعظم نے پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کی منظوری دیدی،اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا

بدھ 14 اکتوبر 2015 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ایئر لیگ ناصر جعفر نے کہا ہے کہ کہ وزیراعظم نواز شریف کے ہدایت پر چیئرمین پی آئی اے نے پی آئی اے ایک سے دو سکیل تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد کا اضافہ کردیا ہے ،تنخواہوں میں اضافہ کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی آئی اے کے ملازمین کے سترہ سال بعد چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری دیدی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں جہازوں کی تعداد 35 ہے رواں سال کے آخر تک یہ تعداد چالیس تک ہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :