ابو ظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستانی شاہینوں کے نام ،ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر286رنز بنا لئے ،ابتدائی وکٹ جلد گرنے کے بعد شعیب ملک اور حفیظ کی 167رنز کی پارٹنر شپ ، حفیظ نروس نائٹیز کا شکار 98پر آؤٹ ، شعیب ملک نے پانچ سال بعد اپنی واپسی کو درست ثابت کرکے سلیکٹرز پر سوالیہ نشان لگادیا ؟124رنز کے ساتھ کریز پر موجود، یونس خان نے چھکا مار کر جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے ،38رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، کپتان مصباح صرف 3رنز بنا سکے ، دن کے اختتام پر شعیب ملک کے ساتھ اسد شفیق 11رنز پر کریز پر موجود ہیں ، انگلینڈ کی طرف سے کئی کیچز ڈراپ ہوئے ، اینڈرسن نے 2جبکہ براڈ اور سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی

بدھ 14 اکتوبر 2015 08:48

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء) ابو ظہبی ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی شاہینوں کے نام 4وکٹوں کے نقصان پر286رنز بنا لئے ، ابتدائی وکٹ جلد گرنے کے بعد شعیب ملک اور پروفیسر حفیظ کی 167رنز کی پارٹنر شپ ، حفیظ نروس نائٹیز کا شکار 98پر آؤٹ ہوئے ، شعیب ملک نے پانچ سال بعد اپنی واپسی کو درست ثابت کرکے سلیکٹرز پر سوالیہ نشان لگادیا ؟124رنز کے ساتھ کریز پر موجود، یونس خان نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے ،38رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، کپتان مصباح صرف 3رنز بنا سکے ، دن کے اختتام پر شعیب ملک کے ساتھ اسد شفیق 11رنز پر کریز پر موجود ہیں ، انگلینڈ کی طرف سے کئی کیچز ڈراپ ہوئے ، اینڈرسن نے 2جبکہ براڈ اور سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

(جاری ہے)

ابوظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں گرین کیپس کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد حفیظ اور شان مسعود نے کھیل کا آغاز ہی کیا تھا کہ 5 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 2 رنز بنانے کے بعد جیمس انڈریسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد شعیب ملک اور محمد حفیظ نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور انگلش بولرز کی جم کر پٹائی کی۔

دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ پر 168 رنز کی شراکت قائم کی تو 173 کے مجموعی اسکو پر محمد حفیظ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 13 چوکوں کی مدد سے 98 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد یونس خان کھیلنے کیلئے آئے اور تیزی سے پاکستان کا سکور آگے بڑھایا انہیں لیجنڈ جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 19رنز درکار تھے جو انہوں نے معین علی کو چھکا لگا کر توڑا اس طرح وہ 102ٹیسٹ کھیل کر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اور دنیا کے ساتویں کھلاڑی بن گئے لیکن وہ 247کے مجموعی سکور پر 38رنز بنا کر براڈ کا شکار ہوگئے پاکستان کی چوتھی وکٹ کپتان مصباح الحق کی گری جو صرف 3رنز بنا کر اینڈرسن کی بال پر وکٹ کیپر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے لیکن دوسری جانب پانچ سال بعد ٹیسٹ میں انٹری دینے والے شعیب ملک نے ایک سائیڈ سنبھالی رکھی اور اپنے انتخاب کو درست ثابت کرکے دکھا دیا اور 14چوکوں کی مدد سے 124رنز بنا کر کریز پر موجود ہے ان کے ساتھ دینے کیلئے اسد شفیق 11رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔

انگلینڈ کی جانب سے خراب فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور کئی کیچز ڈراپ کردیئے گئے اینڈرسن نے 2جبکہ براڈ اور سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ واضح رہے قومی ٹیم کے لیگ اسپنریاسر شاہ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں جن کی جگہ عمران خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ 11 رکنی ٹیم میں محمد حفیظ، شان مسعود، کپتان مصباح الحق، یونس خان، شعیب ملک، سرفرازاحمد، اسد شفیق، وہاب ریاض، ذوالفقار بابر، راحت علی اور عمران خان شامل ہیں۔ دوسری جانب انگلش ٹیم کی جانب سے السٹر کک کی قیادت میں معین علی، جوائے روٹ، جونی بیروسٹو، این بیل، بین اسٹوک، جوز بٹلر، عادل رشید، اسٹارٹ براڈ، مارک ووڈ اور جیمس اینڈریسن شامل ہیں۔