جاپانی علاقے اوکی ناوا کے گورنر نے امریکی ہوائی بیس کی تعمیر منسوخ کر دی

بدھ 14 اکتوبر 2015 09:34

اوکی ناوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء)جاپان کے علاقے ہینوکا میں ایک امریکی فوجی مرکز کی تعمیر کی پہلے سے دی گئی منظوری کو اوکی ناوا کے گورنر تاکیشی اونیگا نے منسوخ کر دیا ہے۔ امریکی فضائی اڈے فوتینما کو ایک نئے مقام ہینوکا میں منتقل کرنے کی تجویز منظور کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اِس مقام پر فوجی اڈے کی ابتدائی تعمیر کا سلسلہ سن 1996 میں شروع کیا گیا تھا۔ تب سے جاپانی اِس اڈے کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ ٹوکیو حکومت اِس اڈے کی تعمیر چاہتی ہے مگر علاقائی گورنر اور عوام اِس کے خلاف ہیں۔ متنازعے فوجی اڈے کی منسوخی کے فیصلے میں گورنر اونیگا نے تحریر کیا کہ پہلے سے دی گئی منظوری میں کئی خامیاں پائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :