یونس خان کیلئے ایک اور اعزاز ، آئی سی سی مبارکباد دیتے ہوئے کنگ خان کا خطاب بھی دیدیا

بدھ 14 اکتوبر 2015 09:04

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء)آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ قائم کرنے پر یونس خان کو کنگ خان کا خطاب دے دیا ہے۔سب سے زیادہ رنز سکور کرنے پر آئی سی سی نے یونس خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اْنہیں کنگ خان کے خطاب سے نوازدیا ہے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ یونس خان نے اپنے کیریئر کے 102 ویں میچ میں جاوید میانداد کا 30 سال پرانا 8832 رنز کا ریکارڈ توڑاہے جس سے وہ پاکستان کے سب سے کامیاب ترین بلے باز بن گئے ہیں۔یونس خان نے 1 ٹرپل سنچری،5 ڈبل سنچریوں ،30 سنچریوں اور 29 نصف سنچریوں کی مدد سے یہ ہدف عبور کیا ہے۔ اس کے علاوہ یونس خان پاکستان کی طرف سے 30 ٹیسٹ سنچریاں سکور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :