ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا،فی تولہ سونے کی قیمت46ہزار900روپے سے کم ہو کر46ہزار550روپے ہو گئی

بدھ 14 اکتوبر 2015 09:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے ی فی اونس قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں سونا سستا ہو گیا اوردس گرام سونا40ہزار روپے سے کم ہو کر39ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں14ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 1156ڈالر پر آگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی اونس قیمت میں 350روپے کی نمایا ں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت46ہزار900روپے سے کم ہو کر46ہزار550روپے ہو گئی اسی طرح300روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت39ہزار900روپے ہو گئی جبکہ صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی ایک تولہ قیمت700روپے پر بدستور برقرار رہی ۔