گلگت،مبینہ طور پر جنات کے ہاتھوں قتل ہو نیوالے چار سالہ بچے کی قبر کشائی ، قاتل کوئی جن نہیں انسان ہے ، تیز دہار آلے سے بچے کو بے دردی سے قتل کیا گیا،میڈیکل رپورٹ

بدھ 14 اکتوبر 2015 09:17

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء) گزشتہ دنوں مبینہ طور پر جنات کے ہاتھوں قتل ہو نیوالے چار سالہ بچے احمد کی قبر کشائی کے بعد تیار کی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے کا قاتل کوئی جن نہیں انسان ہے جس نے تیز دہار آلے سے بچے کو بے دردی سے قتل کیا ہے اس سے قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچے کی ایک ہفتہ بعد لاش ملنے پر بچے کے ورثاء نے عاملوں کے کہنے پر جنات کو مورد الزام ٹھہرا کر تدفین کردی تھی مگر پولیس انتظامیہ نے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے عدالت سے قبر ژکشائی کرکے پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرنے کی اجازت حاصل کرلی تھی بچے کی ایک ہفتہ بعد قبرکشائی کے بعد حاصل کی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے کو کسی جن نے نہیں بلکہ درندہ صفت انسان نے ہی قتل کیا ہے ایک ہفتہ تک پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سمیت سوشل میڈیا میں جن کے ہاتھوں بچے کا قتل زیر بحث رہنے کے بعد بلآخر قتل کی الجھی ہوئی گھتی سلجھ گئی۔

متعلقہ عنوان :