سعودی عرب کیخلاف سازش کرنے والے خفیہ ہاتھ کاٹ دیں گے،سعودی فرمانروا ، بدامنی، سیاسی انارکی، فرقہ واریت اور عالم اسلام میں انتشار پھیلا کر سعودی عرب کو کمزور نہیں کیا جاسکتا،سعودی عرب کا کوئی دشمن ہمیں حجاج کرام کی خدمت سے نہیں روک سکتا: شاہ سلمان
بدھ 14 اکتوبر 2015 09:29
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے خلاف سرگرم خفیہ سازشی ہاتھ اپنی ریشہ دوانیوں میں کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوں گے ، بدامنی، سیاسی انارکی، فرقہ واریت اور عالم اسلام میں انتشار پھیلا کر سعودی عرب کو کمزور نہیں کیا جاسکتا اور نہ کسی دشمن ملک کی سازشوں سے سعودی عرب کی حجاج ومعتمرین کرام کی خدمت کے فریضے کی انجام دہی میں کسی قسم کی منفی اثرات مرتب کیے جاسکتے ہیں۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے ریاض میں سعودی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک کسی خفیہ ہاتھ کو اپنی مکروہ سازشوں کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت اور عوام نے تمام تر صلاحیتیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور ان کے تحفظ و سلامتی کے لیے وقف کر رکھی ہیں۔(جاری ہے)
سعودی عرب کا کوئی دشمن ہمیں حجاج کرام کی خدمت سے نہیں روک سکتا۔
شاہ سلمان نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں منٰی کے مقام پر حج کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والے حادثے پر سعودی عرب کے ساتھ اظہار ہمدردی پر پورے عالم اسلام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے منیٰ حادثے میں شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔شاہ سلمان نے کہا کہ منیٰ حادثے کے بعد بعض دشمن عناصر کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف ایک منفی اور مکروہ سازشی مہم چلائی گئی مگر ہم اس طرح کی سازشوں اور ان کے پیچھے سرگرم خفیہ ہاتھوں کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے گھرکی زیارت کے لیے آنے والے فرزندان توحید کی خدمت اور ان کا تحفظ ہماری دینی اورقومی ذمہ داری ہے۔ کوئی دشمن ہمیں اس ذمہ داری کی انجام دہی سے نہیں روک سکتا۔شاہ سلمان نے جمہوریہ یمن میں مستحکم قومی حکومت کے قیام اور امن وخوشحالی کے قیام تک صنعاء کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر شاہ سلمان و موریتانیہ کے صدر محمد ولد عبدالعزیز کے ساتھ ہوئی بات چیت اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کے سلسلے میں مذاکرات کے نتائج سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد وزیرثقافت واطلاعات ڈاکٹر عادل بن زید الطریفی نے اپنے ایک بیان بتایا کہ کابینہ نے شاہ سلمان کی جانب سے مسجد حرام میں کرین حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والے حجاج کرام کے لواحقین کو معاوضوں کی ادائی کا حکم دینے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی جانب سے شاہ سلمان کے اس شاہی فرمان کا بھی خیر مقدم کیا جس میں انہوں نے منیٰ حادثے اور کرین حادثے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لواحقین کے عمرہ کی ادائی کا حکم صادر کرکے عالم اسلام کے دل جیت لیے تھے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 14 اکتوبر 2015 کی مزید خبریں
-
ابو ظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستانی شاہینوں کے نام ،ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر286رنز بنا لئے ،ابتدائی وکٹ جلد گرنے کے بعد شعیب ملک اور حفیظ کی 167رنز کی پارٹنر شپ ، حفیظ ... مزید
-
پی سی بی کو پہلی پاکستان سپر لیگ کے انعقاد میں ایک اور دھچکا،سری لنکن ، آسٹریلیا ، ساوٴتھ افریقہ ،نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پی ایس ایل کے دوران باہمی سریز میں مصروف ہونگے ،سری لنکن بورڈ نے بھی اپنے کھلاڑیوں ... مزید
-
بیگم کی اچھی کارکردگی کے باعث مجھ پر بھی دباؤ رہتا ہے اچھا کھیلوں ، شعیب ملک ، ثانیہ کی جیت پر مجھے فخر ہوتا ہے ،ان کی تواتر سے کامیابی سے مجھے بھی حوصلہ ملتا ہے ، ان سے روز بات ہوتی ہے ، توجہ کپتانی ... مزید
-
یونس خان کیلئے ایک اور اعزاز ، آئی سی سی مبارکباد دیتے ہوئے کنگ خان کا خطاب بھی دیدیا
-
دکھی انسانیت کی خدمت نہ کرنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں‘ شہبازشریف،وزیراعلیٰ شہبازشریف کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کا غیر اعلانیہ اچانک دورہ،طبی سہولتوں کا جائزہ لیا، صفائی کی ... مزید
-
وزیراعلیٰ شہبازشریف کا بغیر پروٹوکول کے عام کو چ میں سفر،اڑھائی گھنٹے تک ہسپتال کادورہ کیا،وارڈز،ٹوائلٹس اورادویات کے سٹورروم کا معائنہ کیا،مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کرنے پر مریضوں ... مزید
-
راولپنڈی ، صادق آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی، سوشل میڈیا ہیک کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتار ، ملزمان کے قبضے سے 18 نیٹ سرور ، 4 ہارڈ ڈسکس اور 6 کمپیوٹر سمیت جعلی پاسپورٹ ، شناختی کارڈ اور موبائل فون ... مزید
-
گلگت،مبینہ طور پر جنات کے ہاتھوں قتل ہو نیوالے چار سالہ بچے کی قبر کشائی ، قاتل کوئی جن نہیں انسان ہے ، تیز دہار آلے سے بچے کو بے دردی سے قتل کیا گیا،میڈیکل رپورٹ
-
لاہور پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے واٹس ایپ سروس کا آغاز کردیاہے‘ ڈی آئی جی آپریشنز
-
وزیراعظم نے پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کی منظوری دیدی،اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا
-
سٹیٹ بینک کا پانچ روپے کا نئے سائز اور نئی بھرت کا سکہ جاری کرنے کا اعلان
-
ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا،فی تولہ سونے کی قیمت46ہزار900روپے سے کم ہو کر46ہزار550روپے ہو گئی
-
عراق بھی ڈرون استعمال کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا
-
سعودی عرب کیخلاف سازش کرنے والے خفیہ ہاتھ کاٹ دیں گے،سعودی فرمانروا ، بدامنی، سیاسی انارکی، فرقہ واریت اور عالم اسلام میں انتشار پھیلا کر سعودی عرب کو کمزور نہیں کیا جاسکتا،سعودی عرب کا کوئی دشمن ... مزید
-
سعودی عرب : گھر میں بنائی جانے والی شراب پکڑے جانے پر برطانوی شہری کو 360کوڑوں کی سزا ، برداشت نہیں کرسکیں گے ،سزا ان کی ہلاکت کا باعث بن سکتی ہے ، اہل خانہ
-
مقبوضہ بیت المقدس : پرتشدد واقعات میں تین اسرائیلی ہلاک ، متعدد زخمی
-
افغانستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، طالبان کا خود کش حملہ ،2عام شہریوں سمیت 186شدت پسند ہلاک ،85سے زائد زخمی
-
جاپانی علاقے اوکی ناوا کے گورنر نے امریکی ہوائی بیس کی تعمیر منسوخ کر دی
-
تفریح اور شوقیہ طور پر شکار کرنے والے 62 سالہ شکاری کو آسٹریلیا کے گرم اور بنجر صحرا میں بغیر کھانے اور پانی کے 6 روز تک صرف چیونٹیاں کھا کر گزارا کرنا پڑا
-
کراچی،گلستان جوہرمیں پہاڑی تودہ جھگیوں پرگرنے سے 13افراد جاں بحق ،10سے زائدزخمی،جاں بحق ہونے والوں میں 7بچے خواتین شامل،ریسکیواداروں نے ملبے تلے دبی نعشوں اورزخمیوں کونکالاپہاڑی تودہ اس وقت گرا ... مزید
-
آرمی چیف کا دورہ ترکی،صدر وزیر اعظم سے ملاقاتیں ،دوطرفہ تعلقات،دہشتگردی کے خلاف جنگ،علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال،ترک قیادت کی آپریشن ضرب عضب سے علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کی ... مزید
-
سندھ میں داعش نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف،سی ٹی ڈی نے 53 دہشت گردوں پر مشتمل فہرست بھی تیار کرلی ،کراچی میں 300سے زائد دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف ، خفیہ اداروں نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی
-
سعودی حکومت نے اعتماد میں لئے بغیر سانحہ منیٰ کے شہید حاجیوں کو دفنایا ہے، احتجاجی خط بھی لکھا ہے،سردار یوسف ،سعودی حکومت نے ایسا کرکے زیادتی کی ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور ، قائمہ کمیٹی نے سرکاری ... مزید
-
لاہور ، انسداد دہشت گردی عدالت میں قصور ویڈیو سکینڈل کا چالان پیش
-
ریاست کشمیر بھارت میں ضم نہیں ہوئی، مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ ،اب کوئی ترمیم کی جا سکتی ہے نہ ہی منسوخ کیا جا سکتا ہے، اٹو ٹ انگ کا دعوی درست نہیں بھارتی حکمرا ن حقا ئق مسخ نہ کر یں ،جسٹس ... مزید
-
چیف الیکشن کمشنر کا آرمی چیف کو خط‘ پر امن ضمنی انتخابات کروانے میں مدد پر اظہار تشکر
-
وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے موقع پر ملکی معیشت اور توانائی بارے منصوبوں پر بات چیت ہوگی، اسحاق ڈار ، دورہ امریکہ ملکی تاریخ میں ایک نیا باب ثابت ہوگا،حکومت نے معیشت کے ساتھ امن و امان کی صورتحال کو ... مزید
-
ٹیکس معاملات میں تارکین وطن کی معاونت کے لئے ایف بی آر میں فوکل پرسن کی نامزدگی کا فیصلہ، فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی کے درمیان اجلاس کے دوران ... مزید
-
کراچی ، چائناکٹنگ اورزمینوں پرقبضے میں ملوث ملزمان نے جرم کااعتراف کرلیا،بعض سیاسی رہنماؤں کے نام بھی اگل دیئے
-
ضمنی انتخابات میں مایوس کن نتائج،پیپلزپارٹی نے نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا
-
حکومت نے بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی نئی ڈیڈلائن دیدی،توانائی منصوبوں پر کام جاری ہے ، مارچ 2017 ء تک لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائیگی ، رمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ آئی ایم ایف قرض سے نہیں کیا گیا،اسحاق ڈار
-
این اے 122 کا انتخاب درست تھا مگر قبل از انتخابات میں دھاندلی ہوئی اسلئے بے ضابطگیوں کی شکایت کر رہے ہیں ،عمران خان ،خود الیکشن لڑتا تو جیت جاتا،علیمہ خان سمیت میری تمام بہنوں نے علیم خان کو ہی ووٹ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.