تفریح اور شوقیہ طور پر شکار کرنے والے 62 سالہ شکاری کو آسٹریلیا کے گرم اور بنجر صحرا میں بغیر کھانے اور پانی کے 6 روز تک صرف چیونٹیاں کھا کر گزارا کرنا پڑا

بدھ 14 اکتوبر 2015 09:38

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء) تفریح اور شوقیہ طور پر شکار کرنے والے 62 سالہ شکاری کو آسٹریلیا کے گرم اور بنجر صحرا میں بغیر کھانے اور پانی کے 6 روز تک صرف چیونٹیاں کھا کر گزارا کرنا پڑا۔امریکی خبر رساں ادارے نے پولیس سپرنٹنڈنٹ اینڈی گریٹ ووڈ کے حوالے سے بتایا کہ ریگ فوگرڈے کو ان کے بھائی ریاست ویسٹرن آسٹریلیا کے ’گریٹ وکٹوریا‘ نامی صحرا میں چھ روز قبل گاڑی کے ذریعے اونٹوں کے تعاقب کرتے ہوئے بھول کر چلے گئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعے کا پتہ چلنے پر ریگ کو 6 روز بعد کھونے کی جگہ سے تقریباً 15 کلو میٹر دور سے تلاش کرلیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ریگ فوگرڈے چار روز تک تو بھوک پیاس برداشت کرتے ہوئے لیکن جب ان کی ہمت اور صبر جواب دے گئے تو انہوں نے زندہ رہنے کے لیے چیونٹیاں کھانا شروع کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے ریگ کو تلاش کیا تو وہ بھوک اور جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے بالکل بے جان تھے تاہم مائع خوراک دینے پر ان کی حالت بہتر ہونا شروع ہوگئی۔اینڈی گریٹ ووڈ کا کہنا تھا کہ ریگ کا گرمی میں بغیر تازہ خوراک اور پانی کے اتنے روز تک زندہ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :