کراچی ، چائناکٹنگ اورزمینوں پرقبضے میں ملوث ملزمان نے جرم کااعتراف کرلیا،بعض سیاسی رہنماؤں کے نام بھی اگل دیئے

بدھ 14 اکتوبر 2015 09:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2015ء)کراچی میں چائناکٹنگ اورزمینوں پرقبضے میں ملوث مجیب اللہ صدیقی اورفیصل مسرورصدیقی محمد احسن عرف چنوں ماموں چائناکٹنگ اورلینڈ گریبنگ کامرکزی کردارقراردیئے جانے والوں نے اپنے اپنے جرم کااعتراف کرلیاہے اورچائنا کٹنگ اورزمینوں پرقبضے سے کروڑوں روپے کمانے والے ایم کیوایم کے سابق صوبائی وزیرودیگرعہدیداروں کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جس کے بعد آئندہ دنوں میں حکومتی خزانے کومجموعی طورپراربوں روپے کانقصان پہنچانے میں ملوث اہم سیاسی شخصیات ودیگرافراد کی گرفتاری متوقع ہے ،نیب کے تفتیش کاروں نے بینک ریکارڈ ودیگر شہادتوں کے ذریعے ملک وبیرون ملک اربوں روپے منتقلی کابھی سراغ لگالیاہے،نیب کی رپورٹ کے مطابق 31اگست 2015ء کوملزمان مجیب اللہ صدیقی اورفیصل مسرور صدیقی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد 11ستمبر کوانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملزمان کی حوالگی کی درخواست کی تھی،خصوصی عدالت نے درخواست منظور کرلی اورنیب کے تفتیش کاروں نے 14ستمبر کوسینٹرل جیل کراچی سے ملزمان کوحراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :