چین نے دس سال سے قید تبتی مصنف کو رہا کردیا

جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء) چین نے دس سال سے قید تبتی مصنف کو رہا کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تبت کے حقوق انسانی کے ایک گروپ نے بتایا کہ 39 سالہ ڈولما کیاب جنہیں ملکی سلامتی کو خطرہ قرار دیتیہوئے دس سال قبل چین نے گرفتار کیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہیں ایک دہائی کی قید کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ ڈولما پر لہاسا میں ایک خفیہ مقدمہ چلایا جارہاتھا تاہم انہوں نے 2005 ء میں ایک رہائی پانے والے قیدی کے ہاتھوں خط حقوق انسانی گروپ کو بھیجا جس پر انکا کیس منظر عام پر آیا اور طویل مقدمہ چلائے جانے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :