عمران خان کے گڑھی شاہو میں کارکنوں کے خطاب میں اہم رہنماؤں کی عدم شرکت ، پارٹی اختلافات کا شکار ہونے لگی

جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گڑھی شاہو میں کارکنوں کے خطاب میں سابقہ صدر پنجاب اعجاز چوہدری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد، سلونی بخاری، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید سمیت اہم رہنماؤں کی عدم شرکت کی وجہ سے پارٹی اختلافات کا شکار ہونے لگی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے بھی اپنے خطاب میں نظریاتی اور پرانے ورکروں کو کارکردگی نہ دکھانے پر سرخ جھنڈی کی نوید سنا دی۔

جس سے بانی وسینئر راہنما اور کارکن زبردست مایوسی کا شکار ہو گئے جن کے مطابق گزشتہ 18 سال سے پارٹی کو ملک گیر تحریک بنانے والوں نے اپنا وقت، پیسہ اور صلاحیتیں صرف کیں۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق تحریک انصاف آنے والے دنوں میں سینئر اور نظریاتی راہنماؤں اور کارکنوں سے محروم ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :