کراچی،محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگیا ،یوم عاشور 24اکتوبر بروز ہفتہ ہوگا

جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء)محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگیا ہے ۔چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کے مطابق یکم محرم 1437 ہجری جمعرات 15اکتوبر 2015کو ہوگی جبکہ یوم عاشور 24اکتوبر بروز ہفتہ ہوگا۔

(جاری ہے)

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو بعد نمازِ عصر محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہوا۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں صوبائی اور زونل کمیٹیوں کے بھی الگ اجلاس ہوئے جنہوں نے چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں کی جانچ پڑتال کے بعد اس بارے میں مرکزی کمیٹی کو اطلاع دی اور مرکزی کمیٹی نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :