دہشتگردگروہوں نے حکمت عملی تبدیل کر دی ہے ،محکمہ داخلہ سندھ،دونئے گروہ لیپ ٹاپ اور کھلو نوں میں دھما کا خیز مواد رکھ کر پو لیس چوکیوں اور احتجاجی مظاہرین کو نشا نہ بنا سکتے ہیں ،آئی جی پولیس کو خط

جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:20

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء) وفا قی حکومت نے چا روں صو با ئی حکومتوں کو آگاہ کیا ہے کہ دہشتگردگروہوں نے اپنی حکمت عملی تبدیل کر دی ہے اب دونئے گروسا منے آئے ہیں جو لیپ ٹاپ اور کھلو نوں میں دھما کا خیز مواد رکھ کر پو لیس چو کیوں اور احتجاجی مظا ہرین کو نشا نہ بنا سکتے ہیں اس اطلا ع کی رو شنی میں صو با ئی محکمہ دا خلہ نے سندھ پو لیس کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دو دہشتگرد گروہ اب اپنی شنا خت تبدیل کر کے لیپ ٹاپ اور کھلونوں میں دھما کا خیزمواد رکھ کر پو لیس اور عا م شہر یوں کو نشا نہ بنا سکتے ہیں ،خط میں سندھ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس ضمن میں اقدامات کرے اور ایسے افراد سے خبر دار رہے جو کسی بھی حلیہ میں لیپ ٹاپ اور کھلونے سا تھ لا رہے ہوں ایسے عنا صر کی سخت چیکنگ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :