اسلام آباد ، رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی انوکھی پریس کانفرنس،تین رپورٹرز اور ایک سرکاری کیمرہ مین موجود تھے، پی آئی ڈی عملہ کو بھی پریشان کردیا

جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء) تین رپورٹرز اور ایک سرکاری کیمرہ مین کے ساتھ رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی انوکھی پریس کانفرنس نے پی آئی ڈی عملہ کو بھی پریشان کردیا‘ منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے پیغام دیا کہ ٹھیک پانچ منٹ بعد رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز جب پی آئی ڈی پہنچے تو تین سرکاری رپورٹرز اور ایک سرکاری کیمرہ مین نے ان کی پریس کانفرنس کی کوریج کرکے عمران خان کی گفتگو کا جواب دے دیا‘ اس انوکھی پریس کانفرنس نے نہ صرف دیگر میڈیا والوں بلکہ پی آئی دی عملہ بھی پریشان تھا کہ ایسی انوکھی اور وکھری ٹائپ کی پریس کانفرنس ایک انوکھا ریکارڈ بن گئی۔