افغانستان ‘طالبان کی فائرنگ اور سکیورٹی فورسز کی چوکی پر خود کش حملہ‘ ایک ٹریفک پولیس افسر سمیت 23 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:31

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء) افغانستان میں طالبان کی فائرنگ اور سکیورٹی فورسز کی چوکی پر خود کش حملے کے نتیجے میں ایک ٹریفک پولیس افسر سمیت 23 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں طالبان کی فائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس افسر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ دریں اثناء ضلع ناؤزاد میں سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر طالبان کے خود کش حملے کین تیجے میں بائیس پولیس اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرادیا گیا صوبائی حکومت کے ترجمان عمرزوبک نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے۔