ملائیشین طیارے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو انصاف دلانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ، آسٹریلیا

جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:37

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء)آسٹریلیا نے ملائشین ایئر لائنز کے طیارے کی تباہی میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو انصاف دلانے کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے کہا کہ ان کا ملک کسی کے ڈرانے دھمکانے میں نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

ان کے بقول روس ڈچ تحقیقات کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ڈچ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مشرقی یوکرائن کی فضا میں پرواز کے دوران اس طیارے کو ایک روسی ساختہ میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ گزشتہ برس سترہ جولائی کو پیش آنے والے اس واقعے میں طیارے میں سوار تمام 298 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں سے 38 آسٹریلوی شہری تھے۔ یہ پرواز ایمسٹرڈم سے کوالالمپور جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :