القدس یونیورسٹی آمد پربھارتی صدر کے خلاف طلبہ کا احتجاج ،’بھارت اسرائیل سے کیوں تعاون کر رہا ہے؟“طلباء کی نعرے بازی

جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:36

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء)فلسطین کی القدس یونیورسٹی میں بھارتی صدر کی آمد پر سینکڑوں طلبہ نے بھارت کیخلاف مظاہرہ کیا اورنعرے بازی شروع کر دی اور مطالبہ کیا کہ بھارت فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیل سے تعاون ختم کرے۔بھارتی وزیراعظم پرناب مکھر جی اپنے اعزاز میں دی گئی ڈگری وصول کرنے کیلئے یونیورسٹی میں آئے تو انہیں طلبہ کی نعرہ بازی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی طلبہ نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے کہ ”بھارت اسرائیل سے کیوں تعاون کر رہا ہے؟“ ”بھارتی صدر اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز بلند کریں“۔ ”بھارتی صدر کو فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہنا چاہئے“۔مظاہرہ ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جبکہ اسرائیلی پولیس اور فوج فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ بڑھا چکی ہے جس کے جواب میں فلسطینی بھی مزاحمت کر رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں اب تک بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔دریں اثناء بھارتی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں بھارتی صدر کو امن کی فاختہ قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :