روس سے بدلہ لیا جائے گا، شامی شدت پسند گروپوں کا اعلان

جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:37

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء)شامی شدت پسند گروپوں نے روس پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ اور النصرہ فرنٹ نے اپنے حامیوں کو روس اور امریکا کے خلاف لڑنے کے احکامات دیے ہیں۔

(جاری ہے)

ان دنوں تنظیموں کے مطابق روس سے شام میں کیے جانے والے فضائی حملوں کا بدلہ لیا جائے گا۔ اسی دوران دمشق میں روسی سفارت خانے پر دو راکٹ حملے بھی کیے گئے تاہم اس دوران کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :