تونسہ شریف ،ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرے پر خودکش حملہ،سات افراد جاں بحق،متعد د زخمی ،حملہ آور کے سرکو تلاش کرلیا گیا، امجد فاروق کھوسہ میٹنگ کے سلسلہ میں اسلام آباد گئے ہوئے تھے،پولیس نے جائے وقوعہ کو محاصرے میں لے لیا، سرچ آپریشن شروع ،تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، حملہ آور کی عمر بیس سے بائیس سال کے درمیان تھی، ڈی پی او غلام مبشر میکن
جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:42
تونسہ شریف/ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء)تونسہ شریف میں ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرے پر خودکش حملہ،سات افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے،حملہ آور کے سرکو تلاش کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو دن گیارہ بج کر چالیس منٹ پرحلقہ این اے 171سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرئے بمقام ہاشم چوک نیو کالج روڈ پر اس وقت حملہ ہوگیا جب وہاں پر سیاسی ورکروں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
دھماکہ کے وقت سردار محمد امجد فاروق خان کھوسہ MNA اپنے ڈیرہ پر موجود نہ تھے حملہ آور کی عمر بیس سے بائیس سال کے درمیان بتائی جارہی ہے اور اس نے ٹی وی لاؤنج کے قریب پہنچ کر خودکش حملہ کردیا۔اس موقع پر ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ موجود نہیں تھے وہ اسلام آباد ایک میٹنگ کے سلسلہ میں گئے ہوئے تھے۔(جاری ہے)
اس خودکش حملہ کے نتیجہ میں غلام جعفر سانگھی سکنہ ناڑی ،ملک ضمیر الحسن سانگھی سابق ناظم،ملک افتخارالحسن سانگھی سابق ممبر ضلع کونسل،محمد اختر تنگوانی،زاہد حسین قریشی ،سیکرٹری یونین کونسل محمد حسین اور مٹھے والی کے عمردراز ولد فتح محمد قوم لوہار سکنہ مٹھے والی جاں بحق ہوگئے ۔
خودکش حملہ کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔عمردراز کے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ نوجوان بے روز گارتھا اور نوکری کے حصول کے لیے آیا ہوا تھا۔جبکہ سابق ناظم پیر بخش جعفر اور منیر حسین شدید زخمی ہوگئے۔خودکش حملہ کی اطلاع فوری طورپر ریسکیو1122کودی گئی جنہوں نے آگ پر قابو پاتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو طورپر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔اس موقع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔اس موقع پر تونسہ شریف میں ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ تھا۔حملہ آور کی عمر بیس سے بائیس سال کے درمیان تھی۔تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او غلام مبشر میکن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تونسہ شریف میں ہونیو الا دھماکہ خودکش حملہ تھا اور حملہ آور کی عمر بیس سے بائیس سال کے درمیان تھی انہوں نے کہا کہ اس دھماکہ کے حوالہ سے پہلے کوئی اطلاعات نہیں تھیں اور اسوقت دھماکہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس میں ایک اندازے کے مطابق مذہبی انتہا پسند شامل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سات ہے جبکہ خودکش حملہ آور کا سر بھی مل چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فی الحال اس ضمن میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 15 اکتوبر 2015 کی مزید خبریں
-
این سی اے میں آل راؤنڈر بلال آصف کے باؤلنگ ایکشن کا معائنہ،جنرل منیجر این سی اے علی ضیا ، سلیم جعفر ، سجاد اکبر ، امپائر احسن رضا اور ڈاکٹر سہیل سلیم نے سپنر کے باؤلنگ ایکشن کی جانچ کی
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس ، اہم فیصلے ، ایگزیکٹو باڈی نے نئے سال میں کرکٹرز پر دولت کی بارش کرنے کی تیاریاں کرلیں ،،2016سے 2023تک کے عرصے میں ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں، مینز اور ویمنز ایونٹس کیلیے انعامی رقم ... مزید
-
عمران خان کے گڑھی شاہو میں کارکنوں کے خطاب میں اہم رہنماؤں کی عدم شرکت ، پارٹی اختلافات کا شکار ہونے لگی
-
چکوال ، 6 سالہ بچے میں پولیو وائرس کا انوکھا کیس سامنے آ گیا، دنیا بھر میں طبی ماہرین حیران،ڈبلیو ایچ او ،یونیسف سمیت طبی ماہرین کی بچے کو دیکھنے کے لیئے چکوال آمد
-
ہالا میں لرزہ خیز واقعہ، ماں اور اپنی زندگی بچانے کے لیئے دومعصوم بھائیوں نے مبینہ طور نشہ آور بڑے بھائی کو چارپائی کی لکڑی سے مارکر لاش کمرے میں بندکردی،پولیس نے مقتول کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ ... مزید
-
دہشتگردگروہوں نے حکمت عملی تبدیل کر دی ہے ،محکمہ داخلہ سندھ،دونئے گروہ لیپ ٹاپ اور کھلو نوں میں دھما کا خیز مواد رکھ کر پو لیس چوکیوں اور احتجاجی مظاہرین کو نشا نہ بنا سکتے ہیں ،آئی جی پولیس کو خط
-
کراچی،محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگیا ،یوم عاشور 24اکتوبر بروز ہفتہ ہوگا
-
”تہانوں میں خود انصاف دلاساں“،شہبازشریف کی مظفرگڑھ میں خود سوزی کرنے والی سونیا کے والدین کو یقین دہانی
-
لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو نو ساٹھ ملین کے بینک ڈیفالٹ میں ملوث ٹیکسٹائل مل مالکان کیخلاف کارروائی سے رو ک دی ، دانستہ اور نادانستہ ڈیفالٹ کا تنازع طے کرنے کیلئے معاملہ فل بنچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس ... مزید
-
اسلام آباد ، رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی انوکھی پریس کانفرنس،تین رپورٹرز اور ایک سرکاری کیمرہ مین موجود تھے، پی آئی ڈی عملہ کو بھی پریشان کردیا
-
سعودی عرب کا خلیجی ممالک سے بذریعہ سڑک عمرہ کیلئے آنیوالوں پر پابندی اٹھانے کا اعلان
-
چین نے دس سال سے قید تبتی مصنف کو رہا کردیا
-
افغانستان ‘طالبان کی فائرنگ اور سکیورٹی فورسز کی چوکی پر خود کش حملہ‘ ایک ٹریفک پولیس افسر سمیت 23 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
-
بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی پر مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے ،مشتعل سکھوں اور پولیس کے مابین جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکاروں سمیت سینکڑوں افراد زخمی
-
القدس یونیورسٹی آمد پربھارتی صدر کے خلاف طلبہ کا احتجاج ،’بھارت اسرائیل سے کیوں تعاون کر رہا ہے؟“طلباء کی نعرے بازی
-
روسی فضائیہ کی شام میں داعش کے 86 اہداف پر بمباری،روس اور مغرب شامی فریقوں کے درمیان سیاسی ڈائیلاگ کی حوصلہ افزائی کریں:روسی صدر
-
ملائیشین طیارے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو انصاف دلانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ، آسٹریلیا
-
روس سے بدلہ لیا جائے گا، شامی شدت پسند گروپوں کا اعلان
-
اسرائیلی کابینہ نے حملے روکنے کے لیے پولیس کو یروشلم سیل کرنے کا اختیار دے دیا ، کئی علاقوں میں پولیس کی مدد کے لیے فوج کو بھی تعینات کر نے کا فیصلہ
-
90کی دہائی میں آئی جے آئی بنانے کیلئے کسی سے پیسے نہیں لئے تھے، نوازشریف،زندگی بھر اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے، یاد بھی نہیں کبھی یونس حبیب سے ملاقات کی ہے، وزیر اعظم نے اصغر خان کیس میں بیان ریکارڈ ... مزید
-
امید ہے تحریک انصاف کی قیادت پہلے تولے گی پھر بولے گی،چوہدری نثار ، کسی ووٹر کی درخواست کے بغیر اس کا حلقہ تبدیل نہیں ہوسکتا ہے،عمران خان بہترین کرکٹر ہوسکتے ہیں ‘ سیاسی لیڈر تسلیم نہیں کرتا،ایف ... مزید
-
تونسہ شریف ،ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرے پر خودکش حملہ،سات افراد جاں بحق،متعد د زخمی ،حملہ آور کے سرکو تلاش کرلیا گیا، امجد فاروق کھوسہ میٹنگ کے سلسلہ میں اسلام آباد گئے ہوئے تھے،پولیس ... مزید
-
قومی اسمبلی کی ایک سیٹ سے کیا فرق پڑتا ہے، پی ٹی آئی نے این اے 122 سے جیت کر کونسا معرکہ مار لینا تھا لیکن ہمارا اصل مقصد انصاف کا نظام لانا ہے‘ عمران خان،وزیر اعظم نے بھی آخری روز پریس کانفرنس کی جو ... مزید
-
پندرہ نومبر کو تاجر برادری کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیاجائے گا ،اسحاق ڈار،حکومت اور تاجر برادری کے مابین سولہ نکات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے جس کے بعد ود ہولڈنگ ٹیکس کا ریٹ طے کیاجائے گا، پریس کانفرنس ... مزید
-
آرمی چیف کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال، جنرل راحیل شریف نے ترکی کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردی ... مزید
-
عمران خان جھوٹے الزامات پروزیراعظم نوازشریف،سابق آرمی چیف ،عدلیہ اورووٹرزسے معافی مانگیں،دانیال عزیز،تحریک انصاف سے ہارتسلیم نہیں ہوتی ،عمران خان کابغیرتحقیق وتفتیش کے ایک بارپھرآراوزپرالزامات ... مزید
-
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کراچی کو دنیا کے غلیظ شہروں میں ٹاپ پانچ میں شامل کر لیا،صفائی ستھرائی کی بدترین حکمت عملی سے لیکر کچرا جلانے کا بدترین طرز عمل تباہی قرار دیا گیا
-
آزادامیدوار ریاض الحق جج نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کی یقین دھانی کرائی ہے،میاں عبدالمنان کا دعوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کے ڈاکٹر عاصم کو گرفتاری سے چند گھنٹے قبل فرار کرانے کے منصوبے کا انکشاف
-
وفاقی وزراء کے آپس میں اختلافات وزیراعظم کیلئے پریشانی کا سبب، وزیراعظم نے وزراء کی ڈھائی سالہ کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لینا شروع کردیا،ذرائع
-
میں وزیراعظم نواز شریف سے چار گناہ زیادہ مالدار ہوں ، اعتزاز احسن،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو میرا مشورہ ہے کہ پرانے انکل سے جان چھڑا دیں ، آصف علی زرداری کو بھی میرا مشورہ تھا کہ پارٹی کے معاملات ... مزید
-
حکومت کو اسامہ کی پاکستان میں موجودگی کاعلم ہوتاتوضرورانکے خلاف ایکشن لیاجاتا،سابق وزیر دفاع احمد مختار ، اسامہ کی موجودگی سے متعلق اس وقت کے وزیراعظم اورآرمی چیف کو علم نہیں تھا،افغانستان میں ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.