این سی اے میں آل راؤنڈر بلال آصف کے باؤلنگ ایکشن کا معائنہ،جنرل منیجر این سی اے علی ضیا ، سلیم جعفر ، سجاد اکبر ، امپائر احسن رضا اور ڈاکٹر سہیل سلیم نے سپنر کے باؤلنگ ایکشن کی جانچ کی

جمعرات 15 اکتوبر 2015 08:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی آل راؤنڈر بلال آصف کے باؤلنگ ایکشن کا معائنہ کیا گیا۔ زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ میں رپورٹ والیبلال آصف کے ایکشن کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریویو کمیٹی کے ارکان جنرل منیجر این سی اے علی ضیاء ، سلیکٹر سلیم جعفر ، کوچ سجاد اکبر ، امپائر احسن رضا اور ڈاکٹر سہیل سلیم نے سپنر کے باؤلنگ ایکشن کی جانچ کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی جانب سے بلال آصف کے بائیو مکینک ٹیسٹ کے لیے تاریخ اور وینیو کا انتظار کر رہا ہے اور ٹیسٹ کے بعد ضرورت پڑنے پر قومی کرکٹر کے ایکشن پر کام کیا جائے گا۔