افغان سکیورٹی فورسز نے قندوز میں طالبان کے اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا

جمعرات 29 اکتوبر 2015 09:26

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2015ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے خلاف ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے انکے ایک اڈے کا کنٹرول سنھبال لیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ قندوز کے گورنر نصیر الدین سعدی نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ضلع داش آرچی میں طالبان کے اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران شدت پسند اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں اور علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کروالیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :