پاک فوج نے زلزلہ زدہ علاقوں میں 42 ریلیف کیمپوں میں25ٹن راشن،3764خیمے،37ہزار خوراک کے پیکٹ،2ہزار کمبل،5ٹن ادویات تقسیم کیں،1735مریضوں کا علاج کیا گیا،آئی ایس پی آر، پاک بحریہ کی خیبر پختونخوا اورسوات کے متاثرہ علاقوں میں زلزلہ زدگان کو امداد کی فراہمی کیلئے سرگرمیاں جاری ،دہرائی اور شانگلہ میں پاک بحریہ نے متاثرین کی امداد کیلئے کیمپ قائم کردئیے

جمعرات 29 اکتوبر 2015 09:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2015ء)پاک فوج کی طرف سے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں قائم42 ریلیف کیمپوں میں25ٹن راشن،3764خیمے،37ہزار خوراک کے پیکٹ،2ہزار کمبل،5ٹن ادویات تقسیم کئے جاچکے،1735مریضوں کا علاج کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں،پاک فوج کی امدادی کارروائیاں باجوڑ،چترال،شانگلہ اور شاہراہ قراقرم کے اطراف میں جاری ہیں،ان علاقوں میں مجموعی طور پر42ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں اب تک امدادی کارروائیوں کے دوران25 ٹن راشن،3764خیمے،5ٹن ادویات،37ہزار خوراک کے پیکٹ اور2ہزار کمبل تقسیم کئے جاچکے ہیں جبکہ امدادی کیمپوں میں1735 مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔

ادھرپاک بحریہ خیبر پختونخوا اورسوات کے متاثرہ علاقوں میں زلزلہ زدگان کو ہرممکن امداد کی فراہمی کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

دہرائی اور شانگلہ کے علاقوں میں پاک بحریہ کی جانب سے متاثرین کی امداد کیلئے کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں جہاں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے طبی عملہ بھی موجود ہے۔ پاکستان نیوی کے ریلیف آپریشن کے آغاز سے ہی بحریہ کا طبی عملہ سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلہ متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

تاحال سینکڑوں افراد کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی جاچکی ہیں۔پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں کی خصوصی پروازوں کے ذریعے آج 12ٹن سے زیادہ کی امدادی اشیاء کراچی اور اسلام آباد سے سوات کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچائی گئیں۔ علاوہ ازیں زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے ٹرکوں کے ذریعے بھی ضروری سازوسامان روانہ کیا جارہا ہے۔ پاکستان نیوی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے غمزدہ بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرہ علاقوں میں زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :