پی ڈی ایم اے کو تین روزبعد خیبرپختونخوا میں زلزلہ میں متاثرین کی یاد آگئی، 30 ٹرک پر مشتمل امدادی سامان روانہ،پی ڈی ایم اے آفس میں قدرتی آفات کے حوالے سے سامان کی بھی قلت

جمعرات 29 اکتوبر 2015 09:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2015ء) بلوچستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کو تین روزبعد خیبرپختونخوا میں ہونیوالے زلزلہ میں متاثرین کی یاد آگئی اور 30 ٹرک پر مشتمل امدادی سامان روانہ کردیاگیاپی ڈی ایم اے کے آفس میں قدرتی آفات کے حوالے سے سامان کی بھی قلت ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے خیبرپختونخوا میں ہونیوالے زلزلہ سے متاثرہ افراد کی تین روز بعد یاد آگئی اور 30 ٹرک پر مشتمل امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کے آفس میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے سامان کی قلت ہے اور تمام تر ادارہ ایک ہی آپریٹر کے ذریعے چلایا جارہا ہے اور آپریٹر کی جگہ بھی ایک غیرملکی غیرسرکاری ادارے نے فراہم کی ہے جس کی وجہ سے قدرتی آفات کے بعد پی ڈی ایم اے بلوچستان کو متاثرہ علاقوں کا ڈیٹا جمع کرنے اور متاثرہ علاقوں میں سامان بھیجنے کے حوالے سے مشکلات پیش آتی ہیں پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخوا کے متاثرہ افراد کیلئے جو سامان بھیجا گیا ہے وہ بھی عملے کی کمی کے باعث تین روز بعد 30 ٹرک پر مشتمل سامان روانہ کیا جاسکا

متعلقہ عنوان :