بلوچستان کے ویٹرنری سائنسدانوں کی 46سالہ کوششیں بلوچستان ناڑی ماسٹر کی پروڈکشن کے بعد باروآر ثابت ہوئی ہیں،بلوچستان ناڑی ماسٹر کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے مالداروں میں سبسڈی پر بچھڑئے تقسیم کیئے جائیں گے،سپرٹنڈنٹ بیف اینڈ ریسرچ

جمعرات 29 اکتوبر 2015 09:24

سبی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2015ء)سپرٹنڈنٹ بیف اینڈ ریسرچ سینٹر ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ نے کہا ہے کہبلوچستان کے ویٹرنری سائنسدانوں کی 46سالہ کوششیں بلوچستان ناڑی ماسٹر کی پروڈکشن کے بعد باروآر ثابت ہوئی ہیں ،آسٹریلیا سے درآمد کیئے گئے ڈراؤٹ ماسٹر کو بھاگناڑی نسل سے کراس کے کامیاب تجربہ کیا گیا ہے،بلوچستان ناڑی ماسٹر کی پروڈکشن کے بعد صوبے بلخصوص ملک بھرمیں گوشت کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا،بلوچستان ناڑی ماسٹر کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے مالداروں میں سبسڈی پر بچھڑئے تقسیم کیئے جائیں گے،بلوچستان ناڑی ماسٹر میں کولیسٹرول کی کمی سمیت گوشت کی مقدار زیادہ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ناڑی ماسٹر کے کامیاب تجربہ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بات چیت میں کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر عزیز عثمانی بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ 46سال قبل بلوچستان کے ویٹرنری سائنسدانوں نے آسٹریلیا سے ڈراؤٹ ماسٹر کی نسل کے جانور درآمد کیئے تھے جسے بلوچستان میں پائے جانے والے جاونوروں کی مشہور و معروف نسل بھاگناڑی ے ساتھ کراس کرکے ایک نئی نسل بلوچستان ناڑی ماسٹر متعارف کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں انہون نے کہا کہ آسٹریلیا دنیا کا سرد ترین علاقہ ہے جبکہ سبی اور بھاگناڑی کا علاقہ ایشیاء کا گرم ترین علاقہ ہے دونوں ممالک کے جانوروں سے کراس نسل حاصل کرنے کے لیے بلوچستان کے ویٹرنری سائنسدانوں اور ڈاکٹر ز نے شب و روز محنت کی اوربلآخر 46سال کی کوششوں کے بعد بلوچستان ناڑی ماسٹر کی نسل کے جانور کی پروڈکشن حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ناڑی ماسٹر کا وزن آسٹریلیا کے ڈراؤٹ ماسٹر سے دو گنا زیادہ ہے اور ایک صحت مند جانور کا وزن 800کلو گرام سے بھی زیادہ ہے جبکہ بلوچستان ناڑی ماسٹر میں کولیسٹرول کی مقدار دیگر جانوروں کی نسبت انتہائی کم اور گوشت کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ ڈراؤٹ ماسٹر کا تجربہ ہندوستان کے سائنسدانوں نے بھی کیا تھا لیکن وہ اس میں ناکام رہے ہیں الحمداللہ بلوچستان کے سائنسدان اس تجربے میں کامیاب رہے ہیں جس کی تصدیق کے لیے ڈراؤٹ ماسٹر سٹرڈ بریڈرز سوسائٹی آسٹریلیا کی جانب سے بلوچستان کے سائنسدانوں کی کامیابی پر انہیں سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ہے جو اس بات کا منہ بلوتا ثبوت ہے کہ صوبے کے ویٹرنری سائنسدان کسی سے کم نہیں ہیں اور انہوں نے بلوچستان ناڑی ماسٹر کا کامیاب تجربہ کرکے اپنا لوہا دنیا بھر میں منوایا ہے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری لائیواسٹاک محمد صدیق جعفر کی خصوصی ہدیات پر بلوچستان ناڑی ماسٹر کی نسل کو پھیلانے کے لیے مالداروں میں آدھی رقم میں سبسڈی کے تحت بلوچستان ناڑی ماسٹر کے یونٹ دیئے جائیں گے تاکہ اس نایاب نسل کا تسلسل برقرار رکھا جاسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ناڑی ماسٹر کی پروڈکشن کے بعد بلوچستان سمیت ملک بھر میں گوشت کی کمی کا مسئلہ بھی کافی حد تک حل ہو جائے گا

متعلقہ عنوان :