امریکی سینیٹ نے متنازع سائبر سیکیورٹی بل منظورکرلیا،خفیہ ایجنسیوں کو شہریوں کی جاسوسی کی اجازت دینے پر آئی ٹی ماہرین اور کمپنیوں کا تحفظات کا اظہار

جمعرات 29 اکتوبر 2015 09:28

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2015ء)امریکی سینیٹ نے متنازع سائبرسیکیورٹی بل کی منظوری دیدی ہے،خفیہ ایجنسیوں کو شہریوں کی جاسوسی کی اجازت دینے پر آئی ٹی ماہرین اور کمپنیوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹ نے متنازع سائبر سیکورٹی بل منظور کرلیا،امریکی سینیٹ میں پیش کیے گئے بل کے حق میں 74 جبکہ مخالفت میں 21 ووٹ آئے ،بل کو قانونی حیثیت ملنے کے امریکی حکومت کو کسی عدالتی پیشگی اجازت کے بعد حساس معلومات کے حصول کی اجازت ہوگی۔

قانون کے تحت ہوم لینڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ میں ایک پروگرام لانچ کیا جائیگا، تمام کمپنیاں اپنے صارفین کا ڈیٹا اس پروگرام کے ذریعے متعدد امریکی ایجنسیز سے شیئر کرینگی اور ایسا کرنے پر ان کیخلاف کوئی قانونی کارروائی بھی نہیں کی جاسکے گی۔ادھر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اس بل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :