امریکا،سعودی عرب کاشامی اپوزیشن کی امداد تیز کرنے پر اتفاق

جمعرات 29 اکتوبر 2015 09:29

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2015ء)امریکا اور سعودی عرب نے شامی اپوزیشن کو امداد تیز کرنے اور داعش کیخلاف لڑائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے شام میں اعتدال پسند اپوزیشن کوامداد کی فراہمی تیز کرنے اور داعش کے خلاف تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ یمن میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے فریقین کے درمیان اقوام متحدہ کے تحت مذاکرات کے دوسرے دور کا خیرمقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :