دیر بالا ،زلزلہ سے منہدم مکان کا ملبہ دیکھ کر ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

جمعرات 29 اکتوبر 2015 09:24

دیر بالا ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2015ء )نواحی علاقے عشیرئی درہ میں زلزلہ سے منہدم مکان کا ملبہ دیکھ کر ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق عشیرئی درہ کے گاؤں گامسیر کے رہائشی 48سالہ فاتح محمد زلزلہ کے روز رشتہ داروں کے پاس گیا تھا اور جب گزشتہ روز واپس گھر پہنچا تو ان کا گھر زلزلہ میں تباہ ہوکر ملبے کا ڈھیر بن چکا تھا اپنے بچوں اور نواسوں کو کھلے آسمان تلے دیکھ کر شدت غم سے نڈھال شخص کو دل کا دورہ پڑگیا جو جان لیوہ ثابت ہو کر فاتح اس غم کو برداشت نہ کرسکا اور موقع پر چل بسا

متعلقہ عنوان :