صدر اوباما کی سعودی شاہ سلمان سے فون پرعلاقائی وعالمی امور پر گفتگو،دونوں رہنماؤں کا دیرینہ تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ

جمعرات 29 اکتوبر 2015 09:26

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2015ء )امریکی صدر براک اوباما نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔سعودی عرب کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے شاہ سلمان کو فون کیا تھا اور انھوں نے علاقائی اور عالمی منظرنامے میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوٴس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہ نماوٴں نے یمن میں جاری خانہ جنگی کے فریقوں کی جانب سے اقوام متحدہ کی میزبانی میں مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے عزم کا خیرمقدم کیا ہے۔بیان کے مطابق :'' دونوں لیڈروں نے علاقائی اور دوسرے متعلقہ امور کے حوالے سے قریبی رابطے میں رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دیرینہ تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :