مسلم لیگ (ن) نے اسمبلی اسپیکر کے لئے نئے چہرے کی تلاش شروع کر دی،ایاز صادق دوبارہ سپیکر کے عہدے سے محروم ہو سکتے ہیں‘ رپورٹس

جمعرات 29 اکتوبر 2015 09:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے سپیکر کے لئے نئے چہرے کی تلاش شروع کر دی ہے اور سابق سپیکر ایاز صادق سپیکر کے عہدے سے محروم ہو سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بعض حلقے وزیراعظم نواز شریف پر زور دے رہے ہیں کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی تنقید اور تنازعہ سے بچنے کے لئے نیا چہرہ سامنے لائیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں پس پردہ انٹرویوز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پارٹی کے اندر نواز شریف پر دباؤ کی وجہ سے سپیکر کے لئے نیا چہرہ لانے پر غور کر رہے ہیں اور سپیکر کے لئے نیا نام ابھی فائنل نہیں ہوا ہے ایک سینئر پارٹی رہنما کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ نواز شریف کے ذہن میں کونسا نام ہے تاہم متعدد آپشنز موجود ہیں تاہم ایاز صادق کے حامیوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ایاز صادق کو ہی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ہی سپیکر قومی اسمبلی ہوں گے کیونکہ قومی اسمبلی میں ن لیگ کو قابل اطمینان اکثریت حاصل ہے۔