پشاور،فالٹ لائن پر ہونے کے باعث پانچ اضلاع زلزلے کے شدید خطرات کی لپیٹ میں ، پشاور ، چترال کے علاوہ بلوچستان ، سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع کو بھی شدید خطرات

جمعرات 29 اکتوبر 2015 09:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2015ء)فالٹ لائن پر ہونے کے باعث پشاور ، چترال سمیت صوبے کے پانچ اضلاع زلزلے کے شدید خطرات کی لپیٹ میں ہے ۔ پشاور ، چترال کے علاوہ بلوچستان ، سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع کو بھی شدید خطرات ہے ۔تاہم اس کے باوجود زلزلے کی آفت میں محفوظ ہونے کیلئے حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے ہدایات پر عمل درآمدنہیں کیاجا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

دس سال قبل آنے والے زلزلے کے باعث ہزارہ ڈویژن کے اضلاع بری طور پر متاثر ہو ئے تھے جبکہ دس سال بعد گزشتہ روز آنے والے ہولناک زلزلے نے مالاکنڈ ڈویژن کو بری طور پر متاثر کیا ۔جبکہ فاٹا کے علاوہ پشاور ،مردان ، چارسدہ ، صوابی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بھی تباہی ہو ئی تاہم سب سے زیادہ نقصان مالاکنڈ ڈویژن میں ہوا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اگر گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی گہرائی کم ہوتی تو صوبے کے دس سے زائد شہر نقشے سے ختم ہو جاتے ہیں۔